ایم پی اے مہر غلام دستگیر خان لک کی طرف سے گھریلو ملازمہ سے زیادتی کیس کی سماعت 30 ستمبر کو ہوگی

جمعہ 19 ستمبر 2014 14:23

حیدرآباد ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مہر غلام دستگیر خان لک کی طرف سے گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے استغاثہ کی سماعت 30 ستمبر کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ارم بی بی نے مذکورہ ایم پی اے کیخلاف تھانہ جھال چکیاں میں زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کروایا تھا جوکہ پولیس نے خارج کردیا تھا جس کے بعد لڑکی نے اپنے وکیل مہر ظفر اعجاز کی وساطت سے عدالت میں استغاثہ دائر کردیا جس میں ایم پی اے نے ضمانت کروا رکھی ہے۔ 30 ستمبر کو شہادتیں بھی قلمبند کئے جانے کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :