نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی

جمعہ 19 ستمبر 2014 13:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) لاہور کے علاقے اکبر چوک ٹاؤن شپ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ اکبر چوک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا دونوں اہلکار رکے تو نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے جس کے باعث دونوں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا ۔جبکہ دوسرے اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :