Live Updates

تحریک انصاف نے تین ایم پی او کے قانون کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

جمعہ 19 ستمبر 2014 13:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف نے تین ایم پی او کے قانون کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ گزشتہ روز تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر گوہر سندھو کی جانب سے دائر کی گئی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ تین ایم پی او کا قانون ڈکٹیٹر کے دور میں بنایا گیا اس قانون کے تحت پولیس کسی بھی شہری کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر سکتی ہے جو آئین کے خلاف ہے اور ریاست ایسا کوئی قانون نہیں بنا سکتی جو آئین کے خلاف ہو ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ پولیس نے اسی قانون کے تحت تحریک انصاف کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا ہے ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اس قانون کو کالعدم قرار دیکر اس کے تحت ہونیوالے گرفتار افراد کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات