پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ‘ سینیٹر شاہدی سید اپنی تقریر کے دور ان انتہائی جذباتی انداز میں آبدیدہ ہوگئے

جمعہ 19 ستمبر 2014 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہدی سید اپنی تقریر کے آخر میں انتہائی جذباتی انداز میں آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ ہم نے اس ملک کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری میں ہمارا خون شامل ہے، ہم اس ملک کا حصہ ہیں، ہمیں اس ملک کا حصہ سمجھا جائے ، ہم اس ملک کو بچائینگے، انہوں نے اپنی تقریر کے آخر میں شعر پڑھا…
کرو نہ فکر ضرورت پڑی تو ہم دینگے
لہو کا تیل چراغوں میں ڈالنے کیلئے
سینیٹر شاہی سید کی جذباتی تقریر کے بعد متعدد ارکان پارلیمنٹ ان کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور آئین وقانون کی بالادستی کیلئے اے این پی کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :