امریکی سینیٹ نے شامی باغیوں کومسلح کرنیکابل منظورکرلیا

جمعہ 19 ستمبر 2014 13:06

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) امریکی سینیٹ نے شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف اعتدال پسند باغیوں کو مسلح کرنے کا بل منظور کر لیامنصوبے کے تحت شام میں معتدل شامی باغیوں کو تربیت دینے اور ان کو اسلحہ فراہم کرنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔سینیٹ میں بل کے حق میں اٹھتر اور مخالفت میں بائیس ووٹ ڈالے گئے۔

ایوان نمائندگان کی جانب بل کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے صدر اوباما کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائیگا جس کے تحت امریکا کو شام میں داعش کے خلاف اعتدال پسند باغیوں کو تربیت دینے اور انھیں مسلح کرنے کا اختیار حاصل ہوجائیگا یہ بل سرکاری اخراجات کے منصوبے سے منسلک ہے جس میں صدر اوباما کو 11 دسمبر تک بلا رکاوٹ فنڈز میسر آسکیں گے۔

(جاری ہے)

بل کی منظوری کے بعد صدر اوباما نے وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ امریکی عوام داعش کے خلاف متحد ہیں۔

امریکا شدت پسند تنظیم سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی اتحاد بنا رہاہے جس میں مشرق وسطیٰ کے ممالک اورکئی مغربی ملک شامل ہورہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ فرانس نے عراق میں فضائی کارروائیوں میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔امریکی صدر نے کہاکہ تربیت کے نئے منصوبے کی کانگریس میں دو جماعتوں کی مضبوط حمایت سے دنیا میں ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ دولتِ اسلامیہ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے متحد ہے۔صدر اوباما کے بیان کے مطابق ہم مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی ایک اور زمینی جنگ کے بغیر دولت اسلامیہ کو ختم کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں اور ساتھیوں کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :