تحریک انصاف کے بعد عوامی تحریک نے بھی مقامی کارکنوں کو گھروں جانے کی اجازت دیدی
جمعہ 19 ستمبر 2014 12:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے بعد عوامی تحریک نے بھی مقامی کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن ہفتہ اور اتوار کی رات دھرنے کے شرکاء کے ساتھ گزاریں نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ ”راولپنڈی ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زیادہ پی اے ٹی کے مرد و خواتین کارکنان نے اطمینان کا سانس لیا ہے وہ اپنی معمول کی زندگی میں لوٹنا چاہتے تھے۔
“انہوں نے کہا کہ یہ دن بہ دن چھٹتا ہوا اجتماع پارٹی کی صفوں میں بے چینی پیدا کررہا تھا۔ اس لیے کہ لوگ مقامی قیادت کا مطلع کیے بغیر واپس جارہے تھے، لہٰذا پارٹی نے شرمندہ کرنے والی کسی صورتحال کے اْبھرنے سے بچنے کے لیے سہولت کے اوقات میں حاضری کا فیصلہ کیا۔(جاری ہے)
“دھرنے کے شرکاء کی گھر سے دوری پر افسردگی اور ان کو تین وقت کی خوراک مہیّا کرنے کیلئے فنڈز کی قلت دو ایسے مسائل تھے جن کا سامنا پی اے ٹی کی قیادت کو کرنا پڑ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ”پندرہ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم 13 ستمبر تک کھانے اور ٹرانسپورٹ پر خرچ کردی گئی تھی۔“پی اے ٹی کے رہنما نے بتایا کہ دھرنے کے شرکاء کی حاضری کی جانچ کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔انہوں نے بتایاکہ ”ہر رات کو ایریا انچارج پارٹی کی دوسری صف کی قیادت کو ایس ایم ایس کرتے ہیں کہ دھرنے میں لوگوں کی کتنی تعداد موجود تھی۔“حاضری کے اوقات میں نرمی کردی گئی ہے، وہ پیٹ بھر کر احتجاج میں شرکت کے لیے آسکتے ہیں۔پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ”اس طرح وہ اپنے گھروں کی دیکھ بھال بھی کرسکیں گے، اور ملازمتوں پر بھی جاسکیں گے جن کے متعلق وہ خدشات محسوس کررہے تھے۔ انہیں توقع نہیں تھی کہ یہ دھرنا دو ہفتوں سے زیادہ چلے گا۔“راولپنڈی میں پی اے ٹی کے ترجمان سہیل عباسی نے تصدیق کی کہ پی اے ٹی کی قیادت نے کارکنوں کو کچھ شرائط کے ساتھ گھر جانے کی اجازت دے دی ہے، اب وہ شام پانچ سے نو بجے رات تک پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے دھرنے میں شرکت کریں گے اور ویک اینڈ کی راتیں یہیں گزاریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ ”ٹیمیں ان کی موجودگی کی نگرانی صرف ان کے کھانے کا انتظام کرنے کے لیے کرتی ہیں ہم ان کی گنتی اس لیے کرتے ہیں کہ ان کی تعداد کے حساب سے ان کے کھانے کی تیاری کرسکیں ان کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے نہیں۔“پی اے ٹی کے ترجمان سہیل عباسی نے کہا کہ پی اے ٹی نے ضلع راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر کارکنوں کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کیا ہے، تاکہ شام کے وقت ان کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.