دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظرراول پنڈی میں دو روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا

جمعہ 19 ستمبر 2014 12:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء)دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرراول پنڈی میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ‘ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال کے مطابق ضلع بھر میں 48 گھنٹوں کیلئے دفعہ 144 لگا دی گئی راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144 کا نفاذ دہشتگردی کے خطرات کے باعث نافذ کیا گیا۔ دفعہ 144 کے نفاذ سے ضلع بھر میں 4 یا زائد افراد کے اجتماع ، اسلحے کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کیا ستعمال پر بھی پابندی ہو گی۔