باڑہ ‘ گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا گیا ‘ تین شدت پسند مارے گئے

جمعہ 19 ستمبر 2014 12:37

خیبر ایجنسی/بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ میں جمعہ کی صبح ایک گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں تین شدت پسند مارے گئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تینوں شدت پسندوں کا تعلق لشکر اسلام سے تھا ذرائع کے مطابق یہ شدت پسند ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے، جس وقت اسے سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے اسی دوران خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ایف آر جانی خیل میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز تھے۔