بلاول بھٹو زرداری کا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ لاہور آنے کا اعلان

جمعہ 19 ستمبر 2014 12:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ لاہور آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ تو میں نے صرف اور صرف پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لئے کیا ہے مگر اگلا دورہ باقاعدہ طور پر پارٹی کے لئے کروں گا۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زر داری کا کہنا ہے کہ پنجاب کو دوبارہ سے پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائیں گے اور نرم رویے سے ہی پارٹی کو صوبہ بھر میں مضبوط بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :