ن لیگی ایم پی اے رانا شعیب ادریس کی ضمانت منظور

جمعہ 19 ستمبر 2014 12:12

ن لیگی ایم پی اے رانا شعیب ادریس کی ضمانت منظور

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس کو پولیس اسٹیشن پر حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر رانا شعیب ادریس کے وکلاءنے اپنے موکل کی ضمانت کی درخواست کی جس پر خصوصی عدالت کے جج اشتیاق احمد نے 3 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ن لیگ کے ایم پی اے کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔ واضح رہے کہ ایم پی اے رانا شعیب ادریس کو 2 ماہ قبل فیصل آباد میں پولیس سٹیشن کھڑیانوالہ پر حملے اور اپنے ساتھیوں کو چھڑوا کر لے جانے کے الزمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔