پشاور میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر بڑھ کیاگیا،

شہری علاقوں میں سات گھنٹے تک جبکہ دیہاتی علاقوں میں 14گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

جمعرات 18 ستمبر 2014 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر بڑھ کیاگیا پیسکو کی جانب سے موسم بہتر ہونے کے باوجود شہری علاقوں میں سات گھنٹے تک جبکہ دیہاتی علاقوں میں 14گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے رات کے اوقات کار میں موسم بہتر ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ شروع کی گئی ہے جبکہ دن کے اوقات کار میں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے موسم بہتری آنے کے بعد اے سیز کے استعمال میں نمایاں کمی آچکی ہے تاہم اس کے باوجود پیسکو نے لوڈ ڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے باعث یو پی ایس اور جنریٹر کی مانگ میں بھی ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے حالیہ بارشوں کے باعث ڈیموں میں پانی زیادہ ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :