لوگوں کے نظریات میں تبدیلی آچکی ہے،طاہرالقادری ،انقلاب اب سیلاب بننے والا ہے ،یہ بہت جلد جاگیرداروں اور وڈیروں کو بہا لے جائے گا ، پی ٹی وی پر حملے کے نام پر حکومت نے اگر کریک ڈاوٴن کیا تو وہ کچھ ہوگا جس کا حکمران تصور بھی نہیں کرسکتے، میں خود لوگوں کی قیادت کروں گا ،پی ٹی وی کے حملے میں خود پی ٹی وی کے ملازمین شامل ہیں،انقلاب دھرنے کے شرکا سے خطاب

جمعرات 18 ستمبر 2014 22:55

لوگوں کے نظریات میں تبدیلی آچکی ہے،طاہرالقادری ،انقلاب اب سیلاب بننے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ لوگوں کے نظریات میں تبدیلی آچکی ہے،انقلاب اب سیلاب بننے والا ہے اور یہ بہت جلد جاگیرداروں اور وڈیروں کو بہا لے جائے گا ، پی ٹی وی پر حملے کے نام پر حکمران ہم پر کریک ڈاوٴن کرنے والے ہیں اگر حکومت باز نہ آئی تو وہ کچھ ہوگا جس کا حکمران تصور بھی نہیں کرسکتے،میں خود لوگوں کی قیادت کروں گا ،پی ٹی وی کے حملے میں خود پی ٹی وی کے ملازمین شامل ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ڈی چوک پر انقلاب دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ لوگوں کے نظریات میں تبدیلی آچکی ہے،انقلاب اب لوگوں کے دلوں میں آچکا ہے جو سیلاب بننے والا ہے اور یہ بہت جلد جاگیرداروں اور وڈیروں کو بہا لے جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملے کے ڈرامے کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں، حکومت حملے کے نام پر غنڈہ گردی پر اتر آئی تو انجام برا ہوگا کیونکہ حکمران پی ٹی وی پر حملے کی آڑ میں ہم پر کریک ڈاوٴن کرنے والے ہیں، حکومت نے اگر حملہ کیا تو دفاع کے لیے خود نکل پڑوں گا اور اس کی ذمہ دار بھی وفاقی حکومت ہی ہوگی اور پھر وہ کچھ ہوگا جس کا حکمران تصور بھی نہیں کرسکتے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اگر عوامی تحریک کے کارکن پی ٹی وی میں داخل ہوتے تو کچھ نہیں بچتا ہم ادارے پر حملے کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں جن میں 6 افراد پی ٹی وی کے ہی ملازم ہیں اور ٹرانسمیشن بند کرنے والاپی ٹی وی کا ہی انجینئر تھا۔ ک طاہر القادری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی وی سے پولیس اہلکار جان بوجھ کر ہٹائے گئے، سرکاری ٹی وی پر حملے میں وزراء کے لوگ بھی شامل ہیں، حملے میں ماروی میمن اور ایم ڈی پی ٹی وی بھی شریک ہیں۔

حکومت ان لوگوں کو ہمارے کارکن قرار دے کر لوگوں کو بے وقوف بنا رہی ہے، ہم نے6۶ افراد کی شناخت کر لی ہے اب حکومت حملہ آوروں کی شناخت کی اعلان کردہ رقم میں 6لاکھ انقلاب مارچ کو جمع کروا دے، اگر عام لوگ پی ٹی وی پر حملہ آور ہوتے تو سارا سامان توڑ دیتے15 منٹ بعد اس ادارے کی نشریات بحال نہ ہو جاتیں، ماروی میمن کی باتیں خاموشی سے سننے والے ہمارے کارکن نہیں تھے بلکہ مسلم لیگ ن کے ملازم تھے۔

انہوں نے کہا سکھر میں وزیراعلیٰ سندھ کی آمد پر سڑک بند کردی گئی، گدھا گاڑی والے نے رکنے سے انکار کیا تو اس پر تشدد کیا گیا، عوام نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف احتجاج شروع کردیا، جھنگ میں خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب کو جوتا مارا، ہمارے انقلاب نے غریبوں کو کھڑا کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام جاگ گئی ہے، لوگوں نے ان حکمرانوں کے وی آئی پی کلچر کے خلاف بغاوت کر دی ہے، یہ شعور اس انقلاب مارچ نے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ریمنڈ بیکر نے اپنی کتا ب میں تحریر کیا کہ موٹر وے کی تعمیر کے دوران میاں نواز شریف نے 6ارب روپے کی کمیشن لی، گندم کی درآمد میں بھی اتنی ہی رقم کمائی گئی اور بڑی بڑی رقوم غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی گئی۔

متعلقہ عنوان :