Live Updates

جیو پر حملوں اور توڑ پھوڑ کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کا گھیراوٴ کیا جائیگا ، سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے خورشید عباسی

جمعرات 18 ستمبر 2014 22:48

جیو پر حملوں اور توڑ پھوڑ کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو بنی گالہ میں عمران خان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل خورشید عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جیو پر حملوں اور توڑ پھوڑ کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کا گھیراوٴ کیا جائیگا وہ کراچی پریس کلب میں قائم جمہور کیمپ سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کراچی آمد پر صحافی ان سے ضرورپوچھیں گے کہ آخر پی ٹی آئی کے میڈیا سے تصادم کے مقاصد کیا ہیں خورشیدعباسی نے مزید کہا کہ ہم کسی پر احسان نہیں کررہے ہیں جمہور کیمپ کا مقصد واضح ہے کہ آئین اور جمہوریت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے شرکاء کیمپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا کہ ان کی یہ کاوشیں ضرور رنگ لائیں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے کہا کہ عمران خان اگر صرف اللہ سے ڈرتے ہیں تو وہ قوم پر رحم کھائیں ایک بڑی پارٹی کے لیڈر کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ الزام تراشیاں کریں جیو پر حملہ ہم پوری صحافی برادری پر حملہ تصور کرتے ہیں پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے رہنما سلیم صالح بوزدار نے کہا کہ آزادی رائے کی جدوجہد میں ان کی پارٹی صحافیوں کے ساتھ ہے انقلابی شاعر حبیب جالب کے بھائی سعید پرویز نے کہا کہ عمران اور قادری پوری قوم کو گمراہ کررہے ہیں جیو ملک کا مقبول ترین چینل ہے جس کی بندش کسی صورت قبول نہیں نوازلیگ آزاد کشمیر سندھ کے صدر نعیم خان نے کہا ہے کہ جیو اور صحافیوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں ، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما تاج مری نے کہا کہ آزادی رائے کے لیے آمریت دور میں جیلیں کاٹیں اب اگر وقت آیا تو میری پارٹی صحافی برادری کی شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، خاتون صحافی واینکر نیئر بخاری ، صحافی فہیم صدیقی، کیمونسٹ پارٹی کے رہنما سلیم اختر اوردیگر نے بھی خطاب کرتے ہوتے ان غیر جمہوری قوتوں کو خبردار کیا کہ وہ میڈیا پر حملوں اور تشدد کا سلسلہ فوری بند کریں دوسری صورت میں ملک بھر کے صحافی جمہوری قوتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر ان کا گھیراوٴ کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :