وزیراعلیٰ بلوچستان کی وزیرریلوے سعدرفیق سے ملاقات،

خواہش ہے سبی ،ہرنائی سیکشن کوکھولاجائے اور دس پلوں اورٹریک کی مرمت اورسیلاب کی وجہ سے نقصانات کوٹھیک کیاجائے ، ڈاکٹرعبدالمالک

جمعرات 18 ستمبر 2014 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک نے جمعرات کووزیرریلوے خواجہ سعدرفیق سے اسلام آبادمیں ملاقات کی ،ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک نے اس خواہش کااظہارکیاکہ سبی ،ہرنائی سیکشن کوکھولاجائے اوراس میں دس پلوں اورٹریک کی مرمت اورسیلاب کی وجہ سے جونقصان ہوئے ہیں ان کوٹھیک کیاجائے ،جس کی مرمت کاتخمینہ 1-1/2ارب روپے ہیں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تجویزسے اتفاق کیاکہ پلوں اورٹریک کی مرمت کی جائے لیکن انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان پرواضح کردیاکہ اس وقت پی ایس ڈی پی ترقیاتی پروگراموں میں اس کی گنجائش نہیں ،جس پروزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم سے گزارش کرنے کافیصلہ کیاہے ۔

اس ملاقات میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے درخواست کی کہ ریلوے کی زمینوں کی ملکیت سپریم کورٹ کی ہدایت کومدنظررکھتے ہوئے صوبائی حکومت سے ریلوے کے نام کی جائیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرریلوے نے اس میٹنگ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے گزارش کی کہ ریلوے نے گوادرریلوے سٹیشن ،یارڈاورلائن بنانے کیلئے 373ایکڑزمین ایکوائرکی تھی جس کی قیمت کی بلوچستان حکومت نے 943.57روپے ڈیمانڈکی جس پرریلوے منسٹرنے رضامندی ظاہرکی اورساتھ ہی وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ یہ قیمت بلوچستان حکومت نے ریلوے کے واجبات سردارمیموریل ہسپتال جس میں بلوچستان وویمن یونیورسٹی قائم کی گئی ہے جوکہ ریلوے کی ملکیت تھی اداکرنے تھے ان کواس میں ایڈجسٹ کردیاجائے جس پروزیراعلیٰ بلوچستان نے غورکرنے کی یقین دہانی کرادی ۔

وزیرریلوے نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی توجہ ان لیول کراسنگ کی طرف مبذول کروائی جس میں ٹریفک کارش بڑھنے کی وجہ سے ایکسیڈنٹ بڑھنے کے امکانات ہیں ان پرگیٹ اورگیٹ کیپرمہیاکرنے کی درخواست کی جوکہ بلوچستان حکومت کی ذمہ داری ہے ۔وفاقی وزیرریلوے نے ریلوے کی زمین کوناجائزقابضین سے واپس لینے کے لئے بلوچستان حکومت سے مددکی درخواست کی جس پروزیراعلیٰ نے تعاون کایقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :