Live Updates

عیدالاضحیٰ کے بعد بھی یہیں بیٹھوں گا،عوام کو شعور مل رہا ہے،کراچی جاگے گا تو سارا پاکستان جاگ جائے گا، عمران خان

جمعرات 18 ستمبر 2014 22:28

عیدالاضحیٰ کے بعد بھی یہیں بیٹھوں گا،عوام کو شعور مل رہا ہے،کراچی جاگے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد بھی یہیں بیٹھوں گا،عوام کو شعور مل رہا ہے،کراچی جاگے گا تو سارا پاکستان جاگ جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دئیے گئے مختصر انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف نے انہیں نوازشریف کے استعفے کے بغیر تحقیقات کا کہا تھا اگر فوج ان کے پیچھے ہوتی تو دھرنا کب کا ختم ہوچکا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کو بہت عزت دی لیکن ان کے رویے پر افسوس ہوا۔ایک سوال پر کہا کہ وہ عیدالاضحیٰ کے بعد بھی یہاں بیٹھیں گے،لوگوں کو شعور مل رہا ہے،کراچی کا سیاسی شعور ملک میں سب سے زیادہ ہے،اگر کراچی جاگتا ہے تو پورا ملک جاگ جاتا ہے،کراچی میں بڑا جلسہ کرنے جارہا ہوں کراچی اٹھیگا تو پورا پاکستان اٹھے گا۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :