لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12سے14گھنٹے تک جاپہنچا

جمعرات 18 ستمبر 2014 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدیدبارشوں کے بعد ایک مرتبہ پھر موسم نے کروٹ بدلی ہے اور گرمی کی شدت و حبس میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے ساتھ ہی شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12سے14گھنٹے تک جاپہنچا ہے ‘لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکو اپنی مرضی سے ڈیمانڈکے مطابق کم بجلی لے رہا ہے جبکہ اکتوبرکے بلوں میں حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں زیرالتواء 7فیصد تک کا اضافہ بھی خاموشی کے ساتھ شامل کیا جارہا ہے اگرچہ نپرا سے اس کا اعلانیہ نوٹفکیشن نہیں کروایا گیا مگر لیسکو یہ7فیصد اضافہ اکتوبرکے بلوں میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ اسی شرح سے بجلی کے بلوں میں جی ایس ٹی‘انکم ٹیکس اور دیگر ٹیکسسزمیں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :