بلاول بھٹو کیلئے لائی گئی بلٹ پروف گاڑی دلدل میں پھنس گئی ،

میزبان حسن مرتضی کے گھر پہنچنے کیلئے راستہ پیدل طے کرنا پڑا

جمعرات 18 ستمبر 2014 21:54

بلاول بھٹو کیلئے لائی گئی بلٹ پروف گاڑی دلدل میں پھنس گئی ،

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیلئے لائی گئی بلٹ پروف گاڑی دلدل میں پھنس گئی جو کوششوں کے باوجود باہر نہ نکل سکی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری ہیلی کاپٹر سے تحصیل بھوانہ کے علاقے محسن شاہ پہنچے، جہاں ان کی سواری کیلئے بلٹ پروف گاڑی کا بندوبست تھا لیکن گاڑی دلدل میں ایسی پھنسی کہ نکل نہ سکی یہاں تک کہ ٹریکٹر کی مدد بھی لی گئی لیکن کوئی کامیابی نہ ہو سکی۔بلاول بھٹو زرداری کو اپنے میزبان اور سابق ایم پی اے حسن مرتضی کے گھر پہنچنے کیلئے راستہ پیدل طے کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :