فیصل آباد،جماعة الدعوةکے تحت جھنگ اورچنیوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مزید 1300خاندانوں میں خشک راشن کے پیک تقسیم کر دیئے گئے

جمعرات 18 ستمبر 2014 21:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) جماعة الدعوةفیصل آبادکے تحت جھنگ اورچنیوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مزید 1300خاندانوں میں خشک راشن کے پیک تقسیم کر دیئے گئے اسی طرح متاثرین میں8لاکھ سے زائد کی نقد رقم بھی تقسیم کی گئی۔مجموعی طور پر جھنگ اور چنیوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں5ہزار خاندانوں میں خشک راشن تقسیم اور 12لاکھ سے زائد نقد رقوم تقسیم کی جا چکی ہے۔

نقد رقم اور خشک راشن و دیگر امدادی سامان امیر جماعة الدعوة فیصل آباد فیاض احمد اورڈاکٹر ظفر چیمہ انچارج فلاح انسانیت فاؤنڈیشن فیصل آبادنے تقسیم کیا۔ اٹھارہ ہزاری،چنڈ بھروانہ، حرسہ شیخ،روڑوسلطان، جھانگڑ لوترا،برج لال ، میانوال ودیگر علاقوں کے متاثرین کو دیئے گئے خشک راشن پیک میں آٹا، چا ول، چینی، گھی،دالیں،صابن و اشیائے خورونوش شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جماعة الدعوة کے امدادی کیمپ کے نگران ابو عماراورعبدالرؤف نے بتایا کہ شدید بارشوں کے بعد پانی جمع ہونے اور سیلاب آنے کے بعد جماعة الدعوة کے رضاکار فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے تھے۔جماعة الدعوة نے جھنگ اور چنیوٹ میں موٹر بوٹس کے ذریعے 6,876سے زائد افراد کو ریسکیو کیا اور سیلابی پانی میں گھرے اپنے گھروں میں موجود متاثرین تک کشتیوں کے ذریعے صبح شام دو وقت کا کھانا پہنچایا گیا۔

ایک روز میں تقریبا7سے8ہزار افراد تک کھانا پہنچایا جاتا رہا۔سیلابی پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے متاثرین جلدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں چوبیس گھنٹے موجود رہیں اور متاثرہ افراد کا علاج معالجہ کر کے مفت ادویات دی گئیں۔اب تک13,582 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔

جماعة الدعوة کے رضاکاروں کی کثیر تعداد نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں سرانجام دیں۔کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو کیا گیااور کھانا،صاف پانی ودیگر اشیائے خورونوش پہنچائی گئیں۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے خشک راشن کی تقسیم کے لئے گھر گھر جا کر سروے کیا اور شناختی کارڈ چیک کر کے مستحقین کو پرچیاں دیں اور بعد ازاں خشک راشن بھی ان کے گھروں تک پہنچایاگیا۔

متعلقہ عنوان :