در یائے چناب کے پنجند اور سندھ کے گدو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
جمعرات 18 ستمبر 2014 21:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) در یائے چناب کے پنجند اور سندھ کے گدو بیراج پر اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ ان علاقوں میں سول انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقداما ت کا جائزہ لیا جا سکے۔ 17ستمبر کو چیئرمین این ڈی ایم اے نے کور کمانڈر ملتان اور سول انتظامیہ کے ہمراہ ملتان اور مظفر گڑھ کے اضلاع کا دورہ کیا،جہاں کور کمانڈر نے ریسکو آپریشن اور امدادی سر گرمیوں کے متعلق بریفنگ دی دریں اثناء چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمشنر رحیم یار خان ، (GOC) بہاولپور ڈویژن اور سیکریٹری اریگیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ہمراہ پنجند ہیڈ ورکس کا دورہ بھی کیا۔
سیکریٹری اریگیشنن کی جانب سے سیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور پنجند ہیڈورکس کی مستحکم پوزیشن سے آگاہ کیاگیا۔(جاری ہے)
پنجند ہیڈ ورکس سے سیلابی ریلا دریائے سندھ کی جانببڑھ رہا ہے چیئرمین این ڈی ایم اے نے گزشتہ روز سکھر بیراج کا دورہ کیا اور وہاں موجود مقامی سول انتظامیہ اور فوجی حکام سے ملاقات کی۔ سندھ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سیلاب سے پیدا ہونے والے ایمرجنسی کی صورت میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں چیئرمین این ڈی ایم اے کو بریفنگ دی گئی ۔
اسکے علاو ہ اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا کہ سندھ حکومت ہائی الرٹ ہے اور نقصانات سے بچنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا چکے ہیں۔ صوبائی حکومت، پاک فوج اور ریسکو 1122 کیطرف سے امدادی سرگر میاں اور ریسکو آپریشن احسن طریقے سے جاری ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.