انقلابی مارچ میں دھرنے کے دوران بچی کی پیدائش، نام انقلابی فاطمہ رکھ دیا گیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 21:33

انقلابی مارچ میں دھرنے کے دوران بچی کی پیدائش، نام انقلابی فاطمہ رکھ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء)انقلابی مارچ میں دھرنے کے دوران بچی کی پیدائش اس کا نام انقلابی فاطمہ رکھ دیا گیا ان کا تعلق فیصل آبا د وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کے حلقہ انتخاب سے بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کے دھرنے میں شریک خاتون کو زچگی کے دوران بیٹی پیدا ہوئی اور اس بچی کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاس لایا گیا تو ڈاکٹر طاالقادری نے بچی کا نام انقلابی فاطمہ رکھا جس خاتون کو بچی پیدا ہوئی اس کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور بتایا جارہا ہے یہ وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی کے حلقہ انتخاب سے ہے