Live Updates

حکومت عمران خان کو گرفتار کرکے دکھائے، خواجہ سعد رفیق کو آٹے اور دال بھاؤ معلوم ہوجائیگا‘ اعجاز چوہدری ،

شریف برادران کی سیاست جھوٹ سے شروع ہوکر منافقت پر ختم ہو تی ہے ‘ تحریک انصاف پنجاب کے صدر کا کارکنان سے خطاب

جمعرات 18 ستمبر 2014 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ میں خواجہ سعد رفیق کوچیلنج کرتا ہوں کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرکے دکھائے، خواجہ سعد رفیق کو آٹے اور دال بھاؤ معلوم ہوجائے گا، اس وقت تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے اور گذشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی نے 76 لاکھ ووٹ حاصل کئے تھے ، تحریک انصاف کی سیاست ایک کھلی کتاب کی طرح ہے ،عمران خان کی کال پر آج صوبے کے تمام اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں عہدیداران اور کارکنان یوم نجات ڈے پر اسلام آباد پہنچیں گے،نوازشریف کی خاندانی بادشاہت کے خاتمے تک تحریک انصاف چین سے نہیں بیٹھے گی، انشاء اللہ پاکستان کا حقیقی آزادی کا خوا ب ضرور پورا ہو کر رہے گا،جاتی عمرہ کے مغل اعظم نوازشریف امریکہ کے دورے پر عیاشیوں اور سیرسپاٹوں میں غریب عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ تین کروڑ ، چرانوے لاکھ اجاڑنے جا رہے ہیں ، قوم اس دورے سے ایک روپے کا بھی فائدہ نہیں ہو گا جبکہ شہبازشریف نے سیلاب زدہ علاقوں کے دوروں کے موقع پر فوٹو سیشن کروانے پر پچاس لاکھ سے زائد اجاڑ دیئے، یہ اس غریب قوم سے کھلا مذاق کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز پنجاب کے عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں ہیں اسی لئے حکمران ٹولہ عمران خان کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں قوم ان کے جھانسے میں نہیں آنے والی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی غفلت ، لاپرواہی اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچائی جس کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔

سیلاب کے متاثرین کو حکومت پنجاب امداد فراہم کرنے میں ناکام ہو کی ہے ، کئی کئی روز سے بھوکے متاثرین جہاں پنجاب کی امداد پہنچتی ہے وہاں صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کی وجہ سے امدادی سامان چھین لیتے ہیں کیونکہ لاکھوں کی تعداد میں متاثرین سیلاب سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے خواجہ سراؤں کی ٹیم جلتی پر تیل کا کام نہ کریں ،پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف ناجائز مقدمات درج کر کے غیر قانونی گرفتاریاں کر رہی ہے ، تحریک انصاف مسلسل صبر کا مظاہرہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے تنخواہ دار ملازمین خواجہ سعد رفیق ، رانا مشہود، زعیم قادری عمران خان کے خلاف بولنے کے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ،تحریک انصاف اور اتحادیوں کی خیبرپختوانخوا حکومت کی مثالی کارکردگی صوبے کی عوام کے سامنے ہے اور تیس سالوں سے اقتدار میں رہنے والی (ن) لیگ کی بھی مایوس کن کارکردگی سے عوام تنگ آ چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں وی آئی پی کلچر کاخاتمہ کیا ۔

اپنے صوبے میں ہوں یا دوسرے صوبے میں وزیراعلیٰ اور وزراء بغیر پروٹو کول جاتے ہیں۔ نوازشریف اور شہباز شریف جنہوں نے اپنے غیر ملکی دوروں پر غریب عوام کے کروڑوں روپے اجاڑ دیئے ہیں ،غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران کی سیاست جھوٹ سے شروع ہوکر منافقت پر ختم ہو تی ہے ، پیپلزپارٹی (ن) لیگ کے علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ اپنی لوٹ مار بچانے کے لئے ایک ہو گیا ہے اور ان دونوں جماعتوں کا دوغلہ پن بے نقاب ہو چکا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات