سوئس بینکوں میں پاکستان کے 200 ارب ڈالر کا دعویٰ ہم نے نہیں کیا ، اسحاق ڈار ،معاملے پر کسی حکومت کو سوئس حکام سے بات کرنے کی توفیق بھی نہیں ہوئی، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 ستمبر 2014 21:19

سوئس بینکوں میں پاکستان کے 200 ارب ڈالر کا دعویٰ ہم نے نہیں کیا ، اسحاق ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستان کے 200 ارب ڈالر کا دعویٰ ہم نے نہیں کیا جبکہ اس معاملے پر کسی حکومت کو سوئس حکام سے بات کرنے کی توفیق بھی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ دھرنوں سے معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جب کہ عوام اور تاجروں نے عمران خان کی کال پر ٹیکس جمع نہ کرانے کی کال مسترد کردی ہے، جمہوریت ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتی کیونکہ ٹیکس کا 57 فیصد حصہ صوبوں کو دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا گزشتہ دو ماہ میں پاکستانیوں نے 14 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرایا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی 12 فیصد اضافی رقم وطن بھیجی۔وزیر خزانہ نے کہاکہ سوئس بینکوں میں پاکستان کے 200 ارب ڈالر موجود ہونے کا دعویٰ ہم نے نہیں کیا جبکہ کسی حکومت کو اس معاملے پر سوئس حکام سے بات چیت کی بھی توفیق نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :