اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس، کیبنٹ بلاک اور پاکستانی ٹیلی ویژن کی عمارت پر حملہ کرنیوالے 50 افراد کو شناخت کرلیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 21:14

اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس، کیبنٹ بلاک اور پاکستانی ٹیلی ویژن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس، کیبنٹ بلاک اور پاکستانی ٹیلی ویژن کی عمارت پر حملہ کرنے والے 50 افراد کو شناخت کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ان افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ان افراد کے رہائشی پتے بھی معلوم کر لیے گئے ہیں اور ایس پی رورل کی سربراہی میں متعدد چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاہم پولیس حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ان عمارتوں پر حملہ کرنے والے افراد کا تعلق دھرنا دینے والی دونوں جماعتوں میں سے کس سے ہے۔