Live Updates

پاکستان تحریک انصاف آج ”گو نواز گو “ ڈے منائے گی

جمعرات 18 ستمبر 2014 21:00

پاکستان تحریک انصاف آج ”گو نواز گو “ ڈے منائے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف آج ”گو نواز گو “ ڈے منائے گی،مرکزی رہنما مصطفی خان نے کہاہے کہ طاہر القادری اس موقع پر اہم خطاب کے دوران خصوصی پیغام دینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے رہنما مصطفی خان نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام آج (جمعہ)”گونوازگو“ ڈے منایا جائے گا،اس موقع پر اسلام آباراولپنڈی کے عوام بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری اہم خطاب کے ذریعے قوم کو خصوصی پیغام دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ اور 5دن سے جاری دھرنا ایک تاریخی صورت اختیار کرگیا ہے پوری قوم کی زبان پر ایک ہی نعرہ ”گونوازگو“ ہے۔بہت جلد حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے خطاب میں آئندہ کالائحہ عمل بھی بیان کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات