Live Updates

لندن میں طاہر القادری سے ہماری ملاقاتیں طے شدہ پروگرام کے مطابق تھیں، کامل علی آغا ،

طاہر القادری چوہدری صاحبان کی دعوت پر"ڈارجسٹر ریسٹورنٹ"میں کھانے کی دعوت پر تشریف لائے،ملاقات میں عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی

جمعرات 18 ستمبر 2014 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری صاحب سے لندن میں ہماری ملاقاتیں طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوئیں جن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا تذکرہ کبھی نہیں ہوا نہ ہی چودھری صاحبان کے پروگرام میں عمران خان سے لندن میں ملاقات شامل تھی اور نہ ہی چودھری صاحبان کی رہائشگاہ پر عمران خان اور ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی ملاقات ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

چودھری صاحبان اور پاکستان مسلم لیگ کے وفد کے علم میں نہیں تھا کہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری اور جناب عمران خان کی کوئی ملاقات ہوئی جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری چوہدری صاحبان کی دعوت پر ”ڈارجسٹر ریسٹورنٹ“ میں کھانے کی دعوت پر تشریف لائے تھے لیکن اس ملاقات میں عمران خان صاحب سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ وہاں تشریف لائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :