دتہ خیل میں فضائی کارروائی، 23 دہشت گرد ہلاک

جمعرات 18 ستمبر 2014 20:49

دتہ خیل میں فضائی کارروائی، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ دتہ خیل میں فضائی کارروائی میں 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف 15 جون سے شروع ہونے والا آپریشن ضرب عضب بھرپور کامیابیوں سے آگے بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل، اسماعیل خیل اور زیروم میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 23 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دہشتگردوں کے بڑی تعداد میں ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے اسلحہ اور بارود کے ذخائر کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :