پی ٹی وی پر حملہ، حکومت کا ملزموں‌ کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

جمعرات 18 ستمبر 2014 20:49

پی ٹی وی پر حملہ، حکومت کا ملزموں‌ کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) حکومت نے پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے اور دیگر دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ملزموں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رات کے وقت کریک ڈاؤن کا امکان ہے۔ پولیس نے پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے ملزموں کو ویڈیو ریکارڈنگ، تصاویر اور گواہوں کی مدد سے شناخت کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے نامزد کارکنوں کے گھروں کے ایڈریس بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس افسروں کی سربراہی میں ٹیمیں رات کسی بھی وقت کریک ڈاؤن شروع کر سکتی ہیں۔ ان مقدمات میں عمران خان اور طاہر القادری کے نام بھی شامل ہیں۔ عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کا کہنا ہے کہ اگر کریک ڈاؤن ہوا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ پولیس دھرنے میں شریک درجنوں افراد کو مختلف الزامات میں حراست میں لے چکی ہے۔ درجنوں کارکنوں کا عدالت کے حکم پر رہا بھی کیا گیا ہے۔ عمران خان نے جمعہ کے روز حکمرانوں سے نجات کا دن منانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :