تحصیل دریا خان میں مساجد اور امام مسجدوں کے کوائف جمع کرنے کیلئے ٹیمیں مقرر

جمعرات 18 ستمبر 2014 20:47

دریا خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء)حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں تحصیل دریا خان میں موجود مساجد اور امام مسجدوں کے کوائف جمع کرنے کیلئے ٹیمیں مقرر ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے دیگر علاقوں کی طرح دریا خان تحصیل میں موجود تمام مساجد کی معلومات اکٹھی کرنے کیلئے یونین سطح پر کام شروع کر دیا ہے معلوم ہوا ہے کہ مساجد کا نام امامت کے فرائض سر انجام دینے والے معلم کے کوائف بھی جمع کئے جا رہے ہیں تمام مساجد اور امامت کے فرائض سرانجام دینے والوں کے مکمل کوائف سرکاری ادروں کے پاس جمع کئے جائیں گے ۔