مفتی محمود فلائی اوور کاٹھیکہ غیر ضروری تاخیر پرمنسوخ کردیا گیا ، ذمہ داروں کاتعین کر کے اہم فیصلے کریں گے ،صوبائی وزیر عنایت اللہ خان

جمعرات 18 ستمبر 2014 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ مفتی محمود فلائی اوور کاٹھیکہ غیر ضروری تاخیر پرمنسوخ کردیا گیا ہے اور ذمہ داروں کاتعین کر کے اہم فیصلے کریں گے ۔پشاور میں سڑکوں پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے اور پشاور آپ لفٹ منصوبہ کے تحت اربوں روپے سڑکوں کی تعمیرو مرت پر خر چ کیے جارہے ہیں۔

مصلحتوں اور سیاست سے بالاتر ہوکر خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔سرکاری ملازمین عوام کی خدمت کے لیے صلاحیتں بڑھانے اور کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ سرکاری اہلکاروں کوعوام کاخادم بنائیں گے۔ کلین انیڈ گرین مہم کے ذریعے نئے کلچر کو متعارف کروایا ہے ۔پورے صوبے کو صاف ستھرا اور سرسبزبنا کرماڈل کے طور پر پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

وہ اپنے دفتر پشاور میں عوام کے مسائل سننے کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے ۔

صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اصل ترقی بلدیاتی اداروں کے ذریعے ہوتی ہے صوبائی اسمبلی نظام کو درست رکھنے اور جمہوریت کو برقرار رکھنے کا کام سرانجام دیتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور ہر شعبہ میں میرٹ کو ترجیح دے رہی ہے ۔ اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی کفایت شعاری اورسادگی صرف الفاظ نہیں ہوں گے یہ ہر شعبہ میں نظر آئے گی۔صوبائی حکومت اس وقت مضبوط اور خوشحال ہوسکتا ہے جب یہاں بسنے والے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگی ۔ موجودہ صوبائی حکومت عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔اوراداروں پر عوام کے اعتماد کو بحال کرائے گی۔