سوات،کانجو ٹاؤن شپ اور کانجو،ڈھیرئی میں بھی کرفیو نافذ ، سکول بند،امتحان دینے والے طلباء سکول نہ جاسکے،

گھر گھر سرچ آپریشن غیر قانونی اسلحہ بر آمد ،متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لئے جانے کی اطلاعات

جمعرات 18 ستمبر 2014 20:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) کانجو ٹاؤن شپ اور کانجو،ڈھیرئی میں بھی کرفیو نافذ ،نینگولئی ،برہ بانڈئی اور کوزہ بانڈئی میں چوتھے روز بھی کرفیو نافذ ،مٹہ مینگورہ شاہراہ مسلسل چاروز گزرنے کے باوجو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند ،کرفیو زدہ علاقوں میں سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند ،کانجو ٹاؤن شپ میں اچانک کرفیو کی وجہ سے سکول بند اور امتحان دینے والے طلباء سکول نہ جاسکے ،،کوزہ بانڈئی اور ملحقہ علاقوں میں گھر گھر سرچ آپریشن غیر قانونی اسلحہ بر آمد ،متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ، تفصیلات کے مطابق برہ بانڈئی میں امن کمیٹی کے دوممبران کے چار وزپہلے قتل کے بعد نینگولئی ،برہ بانڈئی اور کوزہ بانڈئی میں بدستور چوتھے روز بھی کرفیو نافذ رہی جس کی وجہ سے مقامی بازار اور دکانیں بھی بند رہے جبکہ جمعرات کی صبح کانجو ٹاؤن شپ میں اچانک کرفیو لگاری گئی اور لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی ہدیات جاری کردی گئی کرفیو کی وجہ سے سکول جانے اور امتحان دینے والے طالب العلم سکول اور امتحانی ہال نہ پہنچ سکیں کرفیو کے کی وجہ سے ان علاقو ں میں سرکاری ملازمین بھی اپنے ڈیوٹی پر نہ جاسکیں کانجو چوک اور ڈھیرئی اور ملحہ علاقات جات میں بھی بعد ازدوپہر مساجد سے کرفیو کے نفاذ کے اعلانات کئے گئے اور بڑے پیمانے پر سرچ اپریشن شرو ع کردیاگیا مینگورہ مٹہ شاہراہ پر کرفیوکے نفاذ کی وجہ ٹریفک معطل رہی ادھر آمدہ اطلاعات کے مطابق ان علاقوں میں سیکورٹی فورسز کا گھر گھر سرچ اپریشن جاری ہے اور زرائع کے مطابق سرچ اپریشن کے دوران گھرو ں سے مبینہ طور پر غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیاہے جبکہ متعد د افراد کو حراست میں لئے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئے ہیں کرفیوکے نفاذ کی وجہ سے نہ صر ف مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ مٹہ اور دیگر ملحقہ علاقوں کو جانے والے افراد کو بھی آنے جانے میں شدید مشکلات درپیش ہے اور مٹہ اور مینگورہ آنے جانے والے لوگ مٹہ خوازہ خیلہ شاہراہ کو بطور وٹ استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :