وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 22ستمبر کو طلب کرلیا،

چاروں وزرائے اعلیٰ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی

جمعرات 18 ستمبر 2014 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 22ستمبر کو طلب کرلیا ، چاروں وزرائے اعلیٰ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں نئی ایل پی جی پالیسی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی ۔ پٹرولیم رولز کی سمری بھی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی اجلاس میں مردم شماری کا معاملہ زیر غور آنے کابھی امکان ہے صوبوں سے بجلی کے بقایا جات کی وصولی کے طریقہ کار پر کمیٹی کی رپورٹ پر غور ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :