سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے حکم پر 15سال بعد پی آئی اے کوئٹہ میں نابینا باور چی کو مستقل کردیا ،مقدمہ نمٹا دیا گیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 19:32

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے حکم پر 15سال بعد پی آئی اے کوئٹہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے حکم پر 15سال بعد پی آئی اے کوئٹہ میں نابینا باورچی کو مستقل کردیا،سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سول ایوی ایشن کے جواب پر مقدمہ نمٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مقیم ایک نابینا باورچی کو 1991ء میں یومیہ اجرت پر باورچی رکھا گیا تھا،تاہم2001ء میں کوئٹہ کے ائیرپورٹ منیجر نے ان کو نابینا قرار دیتے ہوئے گھر بھیج دیا تھا۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن کے لیگل ایڈوائزر عبید الرحمان عباسی نے عدالت میں جواب داخل کرتے ہوئے جمعرات کو بتایا کہ پی آئی اے نے 8لاکھ70ہزار روپے نابینا باورچی کے حوالے کردئیے ہیں اور ان کو بلوچستان کے معذور کوٹہ میں باقاعدہ ملازمت دیتے ہوئے کوئٹہ ائیرپورٹ پر بھی تعینات کردیا ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی اس معاملے کو صرف موجودہ مقدمہ کی حد تک ہی سمجھا جائے اور اس بات کا حکم دیا جائے کہ اس کو بطور شواہد کے کسی اور مقدمے میں حوالے کے طور پر پیش نہ کیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی درخواست پر مقدمہ نمٹا دیا ہے۔۔۔