پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی کودو سال مکمل

جمعرات 18 ستمبر 2014 19:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی کودو سال مکمل ہو گئے ،توہین آمیز فلم اپ لوڈ کرنے پراس ویب سائٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی جو تاحال بر قرار ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں یو ٹیوب پر پابندی کے دو سال پورے ہونے پر بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ متنازعہ مواد تک عوامی رسائی روک کر یو ٹیوب کو طالب علموں ، محققوں اور عام لوگوں کے استعمال کے لیے کھول دینا چاہیے۔ تاہم بیشتر لوگوں کی رائے یہ بھی ہے کہ حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :