پا ک فضائیہ کے C-130 کے طیارے کے ذریعے جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیاء کی فراہمی

جمعرات 18 ستمبر 2014 18:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی ہدایت پر پاک فضائیہ جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن سر انجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کا ایک C-130 طیارہ جمعرات کو پی اے ایف بیس نور خان سے 20000 kg سے زائد کھانے پینے کی اشیاء جن میں آٹا ، دالیں ، چاول ، کھجوریں ، بسکٹ اور پینے کا صاف پانی شامل ہے لے کرپی اے ایف بیس ملتان پر اترا۔

پاک فضائیہ کے 06ہیلی کاپٹرز پہلے ہی ان علاقوں میں امدادی سر گرمیاں سر انجام دے رہے ہیں۔ ان ہیلی کاپٹرز نے جنوبی پنجاب کے نشیبی علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکالا۔ پاک فضائیہ کا ریسکیو اسکواڈرن نے اب تک ملتان اور مظفر گڑھ کے سینکڑوں متاثرین ِ سیلاب لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :