امیرجماعت اسلامی سراج الحق26تاء28ستمبر کوسندھ کا تین روزہ دورہ کریں گے

جمعرات 18 ستمبر 2014 18:41

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء)امیرجماعت اسلامی سراج الحق26تاء28ستمبر کوسندھ کا تین روزہ دورہ کریں گے ،صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ26ستمبر کو گھارو،ٹھٹہ،کوٹری اورحیدرآباد،27کوٹنڈومحمدخان،ماتلی،ڈگری اورمیرپورخاص جبکہ28ستمبرکوٹنڈوالہیار،ٹنڈوجام،نواب شاہ،ہالا اور ٹنڈوآدم کا دورہ کریں گے جہاں پروہ جلسہ عام،استقبالی اجتماعات،پریس کانفرنس سے خطاب کے علاوہ مختلف سیاسی،سماجی اوردینی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقاتیں اور ان سیاسی رہنماوں کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے بھی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

سراج الحق جماعت اسلامی کا مرکزی امیرمنتخب کئے جانے کے بعدپہلی مرتبہ سندھ کا سہ روزہ دورے پرتشریف لا رہے ہیں،ان کے دورے کو کامیاب اور فقید المثال استقبال کیلئے تیاریاں بڑے زور وشور سے شروع کردی گئی ہیں۔بڑے پیمانے پر پوسٹر،ہینڈ بل،بینر اوراستقبالی ہوڈنگ بورڈ لگائے گئے ہیں۔مقامی کارکنان گھرگھر جاکر اور مختلف سیاسی وسماجی رہنماوں اورصحافیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کرکے دعوت پہنچا رہے ہیں۔ اسلام آباد بحران میں ثالثی سمیت ملکی سیاست میں اہم رول ادا کرنے کی وجہ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے دورے کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے۔