Live Updates

حکومت جان لے عمران خان، طاہر القادری تھکنے اور جھکنے والے نہیں ہیں،رئیس نواز علی لاشاری

جمعرات 18 ستمبر 2014 18:41

حب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل حب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری رئیس نواز علی لاشاری نے کہا ہے کہ حکومت جان لے عمران خان، طاہر القادری تھکنے اور جھکنے والے نہیں ہیں ملک میں جاری بحران کی وجہ سے پوری قوم فکر مند ہے مسئلے کے حل میں حلومت کی ہٹ دھرمی رکاوٹ بنی ہوئی ہے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہونے نے کہا سابق صدر آصف علی زرداری نے کمیٹیاں بناکر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی ہے یہ ایک سیاسی ایشو ہے اس کا سیاسی حل نکالا جائے لیکن یہ معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے اگر حکومت یہ سوچ رہی ہے کہ احتجاج کرنے والی دونوں جماعتیں تھک جائیں گی تو حکومت کو ان کے عزائم اب سمجھ آجانے چاہیں وہ تھکنے والے اور جھکنے والے نہیں ہیں حکومت اگر اس چکر میں ہے کہ پارلیمان سے ان کی حمایت میں کوئی قراداد آجائے جس لی بنیاد پر وہ طاقت استعمال کرلیں تو یاد رکھیں یہ بہت بڑی غلطی ہوگی اس موقع پر عابد علی اعوان ، نیاز علی لاشاری ، میاں امان الله آرائیں، رمضان لاشاری اور دیگر موجود تھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :