سیکورٹی فورسز کا علاقہ سوکڑی کا سرچ آپریشن ،3مبینہ مشکوک افراد گرفتار

جمعرات 18 ستمبر 2014 18:34

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء ) سیکورٹی فورسز کا علاقہ سوکڑی کا سرچ آپریشن ،3مبینہ مشکوک افراد گرفتار ،سیکورٹی فورسز کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقہ سوکڑی میں کچھ لوگوں کو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے جس پر سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے علاقہ سوکڑی کا محاصرہ کر لیا اور سر چ آپریشن کے دوران تین مبینہ مشکوک افراد ملک شیرا خان ولد شدید خان ،سمیع خان ولد عزیز خان ،خالد نور ولد احمد خان ساکنان خسوخیل شمالی وزیر ستان کو خراست میں لے کر نامعلوم کی طرف لے گئے