سکھر میں بلا ول بھٹو کی آمد سکھر کے شہریوں کے لیے زحمت بن گئی

جمعرات 18 ستمبر 2014 18:30

سکھر میں بلا ول بھٹو کی آمد سکھر کے شہریوں کے لیے زحمت بن گئی

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) سکھر میں بلا ول بھٹو کی آمد سکھر کے شہریوں کے لیے زحمت بن گئی ، سکھر آمد اور واپس روانگی تک شہر کی اہم سڑکوں پر ٹرفیک کی آمد و رفت معطل رہی ، پو لیس اہلکا روں اور شہریوں میں تلخ کلامی اور ہا تھا پا ئی کے واقعات ، پو لیس اہلکا روں کی جانب سے معمر شہریوں کو بھی دھکے دیئے گئے تفصیلات کیمطابق پا کستان پیپلز پا رٹی کے چئیرمین بلا ولبھٹو کی جانب سے سیلابی صو رتحال کا جا ئزہ لینے کے لیے سکھر کا ایک روزہ دورہ شہریوں کے لیے زحمت بنا رہا ہے ان کی آمد کے موقع پر صبح سے شہر کی اہم سڑکوں ، گر م گو دی ، ہا ئیکورٹ روڈ ، بیراج روڈ و دیگر کو عام ٹریفک یہاں تک کے لوگوں کی آمد و رفت کے لیے بند رکھی گئیں جو ان کی آمد اور واپس روانگی تک تقریبن پا نچ گھنٹے تک بند رہیں اس دوران کچھ شہریوں نے پو لیس اہلکا روں سے آے جا نے کی اجازت ما نگی تو اہلکا روں نے ان کے ساتھ تلخ کلامی کی اور اور ان کے ساتھ ہا تھا پا ئی تک کی جبکہ اہلکا روں نے اس دوران وہان پر معمر افراد کو بھی نہیں بخشا اور انہیں بھی دھکے دیئے پو لیس کے اس عمل پر شہریوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی واضح رہے کہ سندھ میں آنے والا سیلاب سکھر کے شہریوں کے لیے عذاب بن گیا سیلابی صو رتحال کا جا ئزہ لینے کے لیے وی ائی پیز کی آمد وبال جان بن گئی ہے دو روز سے وی آئی پیز کی آمد کے باعث سکھر کی سڑکیں دو دنوں میں گھنٹوں بند رہی ہیں۔