میجر جنرل بلال اکبر نے ڈی جی سندھ رینجرز کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 18:03

میجر جنرل بلال اکبر نے ڈی جی سندھ رینجرز کا چارج سنبھال لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) میجر جنرل بلال اکبر نے سندھ رینجرز کے 12 ویں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل میجر جنرل رضوان اختر ڈی جی رینجرز کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ میں رینجرز کمان کی تبدیلی کی سادہ اور پروقار تقریب میں ہوئی جس میں اعلیٰ افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر میجر جنرل رضوان اختر نے رینجرز کا پرچم میجر جنرل بلال اکبر کے حوالے کیا جس کے بعد میجر جنرل بلال اکبر نے ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :