افغان الزامات کا جواب الزامات سے نہیں دے سکتے، دفتر خارجہ

جمعرات 18 ستمبر 2014 17:52

افغان الزامات کا جواب الزامات سے نہیں دے سکتے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے کو حفاظتی دیوار تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن سفارتخانے نے غیر منظور شدہ جگہ پر حفاظتی دیوار کی تعیمر شروع کر دی جس پر فرانسیسی سفارتخارنے کو تعمیر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدہ موجود ہے لیکن ابھی تک کسی ایک قیدی کا بھی تبادلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ چینی صدر کا دورہ ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کسی ملک کے سفیر یا سفارتکاروں کی طاہر القادری سے ملاقات کا علم نہیں۔

انہون نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ملک ہے، افغان الزامات کا جواب الزامات سے نہیں دے سکتے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا۔ ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں زمین کی خریدوفرخت نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :