تربت کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ ،ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق

جمعرات 18 ستمبر 2014 17:52

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء)ضلع تربت کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح ضلع تربت کے علاقے شاپک میں نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کیا جس سے علاقے میں گشت کے حوالے سے سیکورٹی اہلکار وں کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور لیویز موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ جاں بحق ہونیوالے سیکورٹی اہلکار کی لاش ضلع تربت کے ہسپتال پہنچادی گئی ہے مزید تحقیقات جاری ہے ۔