تھانہ ہوید میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ‘ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے

جمعرات 18 ستمبر 2014 17:51

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) تھانہ ہوید میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بنوں کے ہوید پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے جب کہ دہشت گرد اپنے 2 ساتھیوں کی لاشیں بھی ساتھ لے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپہ مار کارروئیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :