اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے شرکاء کیلئے مجسٹریٹ تعینات

جمعرات 18 ستمبر 2014 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے شرکاء کیلئے مجسٹریٹ تعینات کردیا گیا ۔ مجسٹریٹ 24 گھنٹے ایف ایٹ کچہری میں موجود رہے گا ۔

(جاری ہے)

دھرنے کے شرکاء کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیوٹی مجسٹریٹ مخصوص علاقے کی بجائے پورے شہر کی بھی مانیٹرنگ کرے گا ، امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مجسٹریٹ فوری طور پر رسپانس کریگا ۔ مجسٹریٹ ریڈ زون میں پولیس یا دھرنے کے شرکاء کی جانب سے شکایات کا فوری ازالہ کریگا ریڈ زون میں کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے ڈیوٹی مجسٹریٹ کو آگاہ کرنا لازمی ہوگا ۔