جاوید ہاشمی کے بیانات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 18 ستمبر 2014 17:13

جاوید ہاشمی کے بیانات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کے بیانات کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں فلاح پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جاوید ہاشمی کے حالیہ بیانات موجودہ حالات میں بہت اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ اس وقت ملک میں جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں، ان کے بیانات میں ملک میں مارشل لاء لگنے کا خطرہ ظاہر کیاگیا ۔

(جاری ہے)

معزز عدالت سے استدعاہے کہ جاوید ہاشمی سے بیانات کے حوالے سے بیان حلفی طلب کیا جائے جبکہ وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات سے بھی ان کے بیان کے حوالے سے جواب طلب کیا جائے۔