گوجرانوالہ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہنوئی پر تیزاب پھینک دیا ‘ متاثرہ شخص تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعرات 18 ستمبر 2014 17:10

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) گوجرانوالہ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہنوئی پر تیزاب پھینک دیا۔متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کے علاقہ نائلہ چوک میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سکریپ ڈیلر محمد صفدر پر تیزاب پھینک دیاجس سے اس کے کندھے اور جسم بری طرح جھلس گیا۔تیزاب پھینکنے کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔متاثرہ شخص کو ریسکیو ٹیم نے سول ہسپتال منتقل کردیا،جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس کا اپنی بیوی سے طلاق کا مقدمہ چل رہا ہے،جس کی رنجش پر سسرالیوں نے اس پر تیزاب پھینکا ہے۔تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔