پارلیمنٹ،کیبنٹ ڈویژن اورپاک سیکرٹریٹ پرحملے میں ملوث سو سے زائد مبینہ ملزموں کی تصاویر جاری

ملزم کی شناخت پرایک لاکھ روپے انعام دیاجائیگا

جمعرات 18 ستمبر 2014 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) پارلیمنٹ،کیبنٹ ڈویژن اورپاک سیکرٹریٹ پرحملے میں ملوث سو سے زائد مبینہ ملزموں کی تصاویر جاری کردی گئیں ‘ملزم کی شناخت پرایک لاکھ روپے انعام دیاجائیگا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کی جانب سے شائع کئے گئے اشتہارمیں پارلیمنٹ پرحملہ کرنے والے پچاس ‘ کیبنٹ ڈویژن اور پاک سیکرٹریٹ پرحملے میں ملوث ساٹھ سے زائد افراد کی تصاویرجاری کی گئی ہیں،اشتہارمیں کہاگیاکہ 31 اگست کو ریاست پاکستان کے باغیوں نے وزیراعظم ہاوس پرقبضہ کی غرض سے کیبنٹ ڈویڑن اور پاک سیکرٹریٹ کے گیٹ پردھاوابول دیا اور زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔

اس موقع پر پولیس کے جوانوں پر پتھراو اور ڈنڈوں سے زدکوب بھی کیا گیا،قانون کی دھجیاں اڑانے والے ان ملزموں کیخلاف کارروائی کے لئے حملہ آوروں کی شناخت کی جائے،کسی بھی ملزم کی شناخت پر ایک لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :