مک مکا کی سیاست کرنے والے ڈیم پر بھی مک مکا کرلیتے تو سیلاب سے اتنا نقصان نہ ہوتا ‘شاہ محمود قریشی

جمعرات 18 ستمبر 2014 17:10

مک مکا کی سیاست کرنے والے ڈیم پر بھی مک مکا کرلیتے تو سیلاب سے اتنا نقصان ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مک مکا کی سیاست کرنے والے ڈیم پر بھی مک مکا کرلیتے تو سیلاب سے اتنا نقصان نہ ہوتا،سیلاب پنجاب حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے آیا۔

(جاری ہے)

ملتان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ اور پنجاب حکومت بتائے کہ حفاظتی بند بنانے کے لئے جاری کئے گئے کروڑوں روپے کہاں گئے، سیلاب متاثرین کی مدد کے نام پر فضائی دورے اور فوٹو سیشن کرائے جارہے ہیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانے سے تعزیت تک نہیں کی اور نہ ہی اعلان کے مطابق مالی مدد دی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمہوریت کو دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ تحریک انصاف نے کرپٹ نظام کیخلاف عوام کو بیدار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :