چینیوٹ،بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی دلدل میں پھنس گئی،میڈیا نے خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 17:04

چینیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) چینیوٹ میں سیلابی علاقوں کا دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی دلدل میں پھنس گئی ۔ملکی میڈیا نے اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سیلاب زدہ علاقوں میں دورہ کرتے ہوئے چینیوٹ سے دو کلو میٹر دور پہنچے تو وہاں پر بلاول بھٹو کی بلٹ پروف گاڑی دلدل میں پھنس گئی جبکہ دیگر پولیس اور میڈیا کی گاڑیاں بھی کافی دیر تک دلدل میں پھنسی رہیں۔اس خبر کو پاکستان کے تمام میڈیا چینل نے بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :