بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے لیے لاہور آمد

جمعرات 18 ستمبر 2014 17:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے لیے جمعرات کے روزلاہور پہنچے تو پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظوراحمد وٹو اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر ایئرپورٹ کے باہر کچھ پارٹی کارکن اور راہنماء اس امید پر انتظار کرتے رہے کہ شاید بلاول ایئرپورٹ سے باہر آئیں مگر بلاول ایئرپورٹ کے اندر سے ہی ہیلی کاپٹرمیں سوار ہوکر چنیوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے-