تربیلا ڈیم 1550 اور منگلا ڈیم 1242 فٹ کی انتہائی سطح تک بھر گئے

جمعرات 18 ستمبر 2014 17:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء)تربیلا ڈیم 1550 اور منگلا ڈیم 1242 فٹ کی انتہائی سطح تک بھر گئے۔تربیلا میں پانی کی آمد 74ہزار 900اور اخراج 56ہزار 100کیوسک جبکہ منگلا میں پانی کی آمد اور اخراج 62 ہزار417 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1کروڑ 38لاکھ42ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے سندھ میں گڈو پر نچلے اور سکھر اور کوٹری میں بھی نچلے درجہ کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

گڈو پر پانی کی آمد 3لاکھ 23ہزار203 اور اخراج 2لاکھ98ہزار291 کیوسک،سکھر میں پانی کی آمد 2لاکھ 6ہزار 740اور اخراج 1لاکھ 53ہزار 345 کیوسک جبکہ کوٹری میں پانی کی آمد 69ہزار958 اور اخراج 32ہزار204 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔دریائے چناب میں پنجند پر درمیانے درجہ کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔پنجند میں پانی کی آمد 3لاکھ7ہزار923 اور اخراج 2لاکھ99ہزار823 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ پنجید کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ، 7 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 99 ہزار کیوسک ہے۔ گدو بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ، 9 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 84 ہزار کیوسک ہے۔ سیلابی ریلے کا 16 لاکھ کیوسک پانی سیلاب میں گر رہا ہے۔